کلثوم نواز کی حالت انتہائی تشویشناک ہے، ڈاکٹروں کی نواز شریف کو بریفنگ

ڈاکٹروں نے نواز شریف کو کلثوم نواز کی صحت کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہو ئے کہا ہے کہ ان کی حالت انتہائی تشویشناک ہے اس لیے ابھی ان کو وینٹی لیٹر پر رکھا ہوا ہے۔ صورت حال میں کوئی بہتری نہیں آئی ان کا ایک اور ریویو کیا جائے گاجس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ ان کا وینٹی لیٹر ہٹایاجائے یا نہیں۔

ڈاکٹرز نے اپنی بریفنگ میں بتایا کہ کلثوم نواز کی حالت مزید نہیں بگڑی لیکن اس میں اب تک کوئی بہتری بھی نہیں آئی ۔ انہوں نے6 دن میں صرف ایک مرتبہ اپنی پتلیوں کوحرکت دی ہے ۔ ڈاکٹر ز کے مطابق کلثوم نواز کی حالت انتائی تشویشناک ہے اور وہ ابھی وینٹی لیٹر ہٹانے کا مشورہ نہیں دیں گے ۔ خیال رہے کہ کینسر کے عارضے میں مبتلا بیگم کلثوم نواز گزشتہ کئی ماہ سے علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں جہاں ان کی کئی کیمو تھراپیز ہو چکی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *