کیپٹن(ر)صفدر اڈیالہ جیل منتقل

نیب نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کو احتساب عدالت میں پیش کیا جہاں سے انہیں اڈیالہ جیل راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔ کیپٹن (ر) صفدر کی پیشی کے موقع پر احتساب عدالت کے باہر سیکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری موجود تھی اور اسلام آباد پولیس، ایلیٹ فورس اور رینجرز اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔ کیپٹن (ر) صفدر کی پیشی کے موقع پر میڈیا کو سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔ یاد رہے کہ کیپٹن (ر) محمد صفدر کو نیب کی ٹیم نے گزشتہ روز راولپنڈی سے ایک ریلی کے دوران گرفتار کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *