الیکشن کی آمد اور ملک کی بدلتی صورتحال، ترجمان پاک فوج نے اہم اعلان کردیا

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفورکل اہم پریس کانفرنس کریں گے. پریس کانفرنس کے دوران ملک میں امن وامان کی صورتحال سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کل 2 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ جس میں فوجی جوانوں کی الیکشن ڈیوٹی سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔ اسی طرح پریس کانفرنس میں ملک میں الیکشن کے دوران امن وامان کی صورتحال پربھی میڈیا کوآگاہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ الیکشن میں 15 دن باقی رہ گئے ہیں۔ پورے ملک میں انتخابی سرگرمیاں اپنے عروج پر ہیں. پیپلز پارٹی، ن لیگ اور تحریک انصاف کی جانب سے پارٹی منشور کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *