عوام کا غصہ باہرآگیا، پیپلزپارٹی کے رہنما کو شدید شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا

عوام کے امیدواروں سے تندو تیز سوالات کا سلسلہ رک نہ سکا. نوید قمر ایک بار پھر سوالات کی زد میں آگئے۔ این اے 228 ٹنڈو محمد خان سے پیپلز پارٹی کے امیدوار نوید قمر کی انتخابی مہم زور شور سے جاری تھی کہ کارنر میٹنگ کے دوران ایک شہری پھٹ پڑا۔ شہری نے پی پی رہنما سے استفسار کیا کہ بتائیں 5سال میں عوام کیلئے کیا کیا؟ آپ کہہ رہے ہیں عوام کیلئے لڑیں گے، پہلے یہ بتائیں بی بی شہید کا کونسا کیس لڑا؟

شہری نے پوچھا کہ ماڈل ایان علی کے کیس میں 100 سے زائد پیشیاں بھگتیں، بلاول بھٹو سے پوچھیں کہ بی بی شہید کیلئے کتنی بار عدالت گئے؟ کارنر میٹنگ کے دوران ہونے والے واقعے پر نوید قمر کا کہنا ہے کہ ایک شخص کو منصوبہ بندی کے تحت بھیجا گیا تھا، جو میٹنگ کے دوران بدمزگی پیدا کرتا رہا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *