آج شہر کے کون سے راستے ٹریفک کیلئے کھلے ہوں گے اور کون سے بند کئے جائیں گے؟ انتہائی اہم معلومات جانئے-

چیف ٹریفک آفیسر لاہور کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک نے کہا کہ مورخہ13جولائی بروز جمعہ کو لااینڈ آرڈر سچویشن کے دوران شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی کےلئے جامع ٹریفک پلان تشکیل دیا گیا ہے۔ ایس پی ٹریفک سٹی و صدر ڈویڑن کی نگرانی میں13ڈی ایس پیز،94 انسپکٹرز اور 130 پٹرولنگ افسران سمیت دو ہزار سے زائد ٹریفک وارڈنز فرائض سرانجام دیں گے۔

اہم اور مصروف شاہراہوں پر فوک لفٹرز تعینات کیے گئیے ہیں جبکہ شہر کے داخلی ا ور خارجی راستوں پر ٹریفک وارڈنز کی نفری میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔ سی ٹی او نے کہا کہ بیرون ملک جانے والے مسافر فلائٹ شیڈول سے کم از کم 06 گھنٹے پہلے گھر سے نکلیں۔ باہر جانے والے مسافروں کوبھٹہ چوک، چونگی دوگیچ، گجومتہ، محفوظ چوک اور نیازی شہید چوک سے بذریعہ شٹل سروس ائیرپورٹ تک پہنچا جائے گا جبکہ شہر سے باہر جانے کےلئے شہری مولانا شوکت علی روڈ، مین بلیوارڈ جوہر ٹاون، شوکت خانم، قزلباش چوک ، موٹروے انٹرچنج و ملتان روڈ کا استعمال کر سکیں گے۔

سی ٹی او نے کہا کہ شہری کسی بھی معلومات کے حصول دشواری کے باعث سڑکوں پر موجود ٹریفک وارڈنز سے راہنمائی حاصل کریں۔ شہری ایئرپورٹ سے ملحقہ روڈز پر غیر ضروری طور پرسفر کرنے سے اجتناب کریں۔ شہریوں کوٹریفک ریڈیوFM 88.6 اور راستہ ایپ کے ذریعے لمحہ بہ لمحہ ٹریفک کی بدلتی صورتحال سے آگاہ رکھا جائےگا جبکہ شہری کسی بھی قسم کی معلومات کےلئے پولیس ہیلپ لائن15 پر کال کر سکتے ہیں۔ ٹریفک پلان کے مطابق مختلف سڑکیں، ِکراسنگز کسی بھی متوقع عوامی اجتماع کے سلسلہ میں بند ہوسکتی ہیں۔ اس دوران متبادل راستوں کو استعمال کیا جا سکے گا۔ اسلام آباد سے آنے والی ٹریفک براستہ موٹروے، ٹھوکر نیازبیگ، قزلباش چوک، شوکت خانم چوک سے شہر میں داخل ہوسکے گی۔ جی ٹی روڈ سے آنے والی ٹریفک براستہ کالا شاہ کاکو سے موٹروے، ٹھوکرنیازبیگ کو استعمال کرتے ہوے لاہور میں داخل ہو سکے گی۔

کالا خطائی روڈ سے آنے والی ٹریفک براستہ شاہدرہ چوک، بیگم کوٹ، فیض پور انٹر چینج سے براستہ موٹروے شہر میں داخل ہو سکے گی۔ ملتان روڈ سے آنے والی ٹریفک براستہ بند روڈ اور موہلنوال روڈ کے ذریعے شہر میں داخل ہو سکے گی۔ رائیونڈ سے آنے والی ٹریفک براستہ بلوکی روڈ اور سوئے آصل روڈ کے ذریعے ہڈیارہ نالہ اور وہاں سے ڈیفنس روڈ سے ہوتے ہوے کچا جیل روڈ گرین ٹاون داخل ہو سکے گی۔ لاہور قصور روڈ سے آنے والی ٹریفک براستہ کاہنہ کاچھا روڈ گرین ٹاؤن جبکہ براستہ روہی نالہ روڈ ڈیفنس میں داخل ہو سکے گی۔ بیدیاں روڈ سے آنے والی ٹریفک ڈیفنس سے فیز 5 شہر میں داخل ہو سکے گی۔ برکی روڈ سے آنے والی ٹریفک براستہ ڈیفنس فیز6 اور 8 سے شہر میں داخل ہو سکے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *