پاکستانیوں کیلئے آنسو روکنا مشکل ہو گیا، ائیرپورٹ روانگی سے قبل نواز شریف اور مریم نواز اپنے اہل خانہ سے ملتے ہوئے رو پڑیں،

ہیتھرو ائیرپورٹ روانہ ہونے سے قبل عزیز و اقارب سے ملاقات کی تصاویر بھی منظرعام پر آ چکی ہیں جنہیں دیکھ کر ہر کوئی افسردہ ہے مگر اب نواز شریف اور مریم نواز شریف کی بیگم کلثوم نواز کیساتھ ایک ایسی تصویر منظرعام پر آ گئی ہے کہ پاکستانیوں کیلئے آنسو روکنا مشکل ہو گیا ہے اور یقینا اسے دیکھ کر آپ بھی آنسوﺅں پر قابو نہیں رکھ پائیں گے۔

اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز شریف کے سر کو ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ ان کے پیچھے کھڑی مریم نواز شریف منہ پر ہاتھ رکھے آنسوﺅں پر قابو پانے کی ناکام کوشش کر رہی ہیں۔


نواز شریف اور مریم نواز وطن واپسی کیلئے ہیتھرو ائیرپورٹ روانہ ہوئے تو عزیز و اقارب سے ملتے وقت سب کی آنکھیں اشکبار نظر آئیں جبکہ ان کی لمحات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں جنہیں دیکھ کر سب کی آنکھیں نم ہو گئی ہیں۔


سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مریم نواز شریف اپنے بچوں سے ملتے وقت آبدیدہ ہو گئیں اور اپنے بچوں سے کہا کہ وہ گھبرائیں نہیں، سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔ ان لمحات کی تصویر مریم نواز نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر بھی شیئر کی اور لکھا ”اپنے بچوں سے کہا کہ جبر کے سامنے بہادر بنیں۔ لیکن بچے تو اب بھی بچے ہی ہیں۔ الوداع کہنا مشکل ہوتا ہے، حتیٰ کہ بڑوں کیلئے بھی۔۔۔“

Told my kids to be brave in the face of oppression. But kids will still be kids. Goodbyes are hard, even for the grownups. pic.twitter.com/ge17Al5gfY

— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 12, 2018

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *