روس، چین اور یورپ ہمارے دشمن ہیں، امریکی صدرٹرمپ کا دماغ خراب ہوگیا .

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس، چین اور یورپی یونین ہمارے دشمن ہیں۔ ہمیں بہت سے ممالک کی پالیسیوں سے اختلافات ہیں۔ یورپی ممالک ہمارے ساتھ تجارت کے باب میں جو کچھ کررہے ہیں تو وہ دشمنی کے زمرے میں آتا ہے۔ روس بھی کئی پہلوؤں سے ہمارا دشمن ہے۔ رہا چین تو وہ ہمارا اقتصادی حریف ہونے کی بناء پر دشمن ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ ممالک دشمن ہیں مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ سب بْرے بھی ہیں۔ امریکی صدارتی انتخابات میں مبینہ طور پر ہیکنگ میں ملوث 12 روسیوں پر فرد جرم عائد کیے جانے کے معاملے پر وہ بات کریں لیکن کیا ان افراد کو روس منتقل کیا جا سکتا ہے اس بارے میں انھوں نے ابھی تک نہیں سوچا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *