نگران حکومت کو برا بھلا کہنا مہنگا پڑ گیا، شہباز شریف، سعد رفیق اور ایاز صادق بڑی مشکل میں پھنس گئے

سابق وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف، خواجہ سعد رفیق اور ایاز صادق کے خلاف اندراج مقدمے کی درخواست پر ایڈیشنل سیشن جج نے پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔ ایڈیشنل سیشن جج فیاض احمد بٹر نے میاں محمد شہباز شریف، خواجہ سعد رفیق اور سردار ایاز صادق کیخلاف مقدمے کی سماعت سات اگست تک ملتوی کرتے ہوئے پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔ شہباز شریف، خواجہ سعد رفیق اور ایاز صادق کیخلاف درخواست عبداللہ ملک نے دائر کی تھی درخواست گزارنے موقف اپنایا تھا کہ پریس کانفرنس میں (ن) لیگ کے رہنماؤں نے نگران حکومت کو برا بھلا کہا، شہریوں کی حفاظت کرنا نگران حکومت کی ترجیح ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *