کیپٹن(ر)صفدر نے مریم نواز کو پھنسوایا، انہوں نے جے آئی ٹی کو ایسا کیا بیان دیا جس نے دونوں کو جیل پہنچا دیا

مریم نواز کو انکے شوہر کیپٹن(ر) صفدر نے ہی پھنسوایا جس کی وجہ سے انہیں 7سال قید ہوئی . سینئر صحافی اور اینکر پرسن رؤف کلاسرا کا انکشاف، تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام می گفتگو کرتے ہوئے رؤف کلاسرا نے بتایا کہ ان کے قریبی دوست اور صحافی ستار خان نے انہیں ایک نقطہ بتایا کہ جس کی وجہ سے مریم نواز کو جیل ہوئی۔ ان کے مطابق کیپٹن(ر)صفدر نے جے آئی ٹی کے سامنے جو جواب دیا ہے اس سے مریم نوا ز پھنسی۔

کیپٹن(ر) صفدر جب جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے توانہوں نے مریم نواز کی ٹرسٹ ڈیڈ ان کے سامنے رکھ دی جس پر یہ گواہ ہیں۔ انہوں نے کہا آپ نے ٹرسٹ ڈیڈ سائن کی ہوئی ہے جس پر انہوں نے کہا کہ انہیں تو پتہ ہی نہیں پھر کہا کہ شاید 2007 میں ہوئی ہو جب کہ مریم نواز 2006 کا کلیم کر رہی ہیں۔ جے آئی ٹی کو وہیں سے اندازہ ہوا کہ گڑ بڑ ضرور ہے کوئی گھپلا کیا گیا ہے۔ مریم نواز کی ٹرسٹ ڈیڈ بوگس ہے۔ جس کے بعد تحقیقات کا آغاز ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *