ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائرمیں اچانک ایک ارب 35کروڑ9لاکھ ڈالر کااضافہ، اتنی بڑی رقم کہاں سے آئی؟

ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائرایک ارب 35کروڑ9لاکھ ڈالر کے اضافے سے17ارب7کروڑ97لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔ اسٹیٹ بینک کے ذخائرایک ارب33کروڑ 90لاکھ ڈالرکے اضافے سے 10ارب 34کروڑ 97لاکھ ڈالر ہوگئے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جمعرات کو جاری اعداد وشمار کے مطابق طویل عرصے بعد ملکی زرمبادلہ میں27جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر15ارب 72کروڑ 88لاکھ ڈالر سے بڑھ کر17ارب7کروڑ 97لاکھ ڈالر ہوگئے

جس میں مرکزی بینک کے پاس موجود ذخائر کی مالیت بھی9ارب1کروڑ7لاکھ ڈالر سے بڑھ کر10ارب 34کروڑ 97لاکھ ڈالر ہوگئی جب کہ دیگر کمرشل بینکوں کے ذخائرمیں ایک کروڑ 41لاکھ ڈالرکا اضافہ ہوا جس سے کمرشل بینکوں کے ذخائرمیں۱یک کروڑ 19لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں کمرشل بینکوں کے ذخائر 6ارب 71کروڑ 81لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 6ارب 73کروڑڈالرہوگئے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق سرکاری زخائر میں اضافہ بیرونی سرکاری فنڈز کی آمد سے ہوئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *