منی ورلڈ کپ فٹ بال کیلئے پاکستانی ٹیم اور کوچ کا اعلان ہوگیا،

منی ورلڈ کپ فٹ بال میں پاکستانی ٹیم کی قیادت آفاق احمد کریں جبکہ کوچ طارق لطفی ہوں گے۔ لیثررلیگس پاکستان نے پُرتگال کے شہرلزبن میں 23 تا 29ستمبرتک منعقد ہونے والے سیون اے سائیڈ ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم اور ہیڈ کوچ کا اعلان کردیا ہے۔ دو بارکے سیف گیمز گولڈ میڈلسٹ پاکستان کے نامور اور سینئر کوچ طارق لطفی کو 32ٹیموں پر مشتمل ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا ہے۔

طارق لطفی کا شمار پاکستان کے آل ٹائم بیسٹ کوچز میں ہوتا ہے جو ماضی میں مین اور وومین نیشنل ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داری نبھاچکے ہیں۔ وہ ماضی میں پی آئی اے فٹبال ٹیم کو بحیثیت کوچ قومی چیمپئن بنانے کا متعدد بار اعزاز دلاچکے ہیں اور ان دنوں سوئی سدرن گیس میں بحیثیت ہیڈ کوچ اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *