سب کے سامنے ووٹ ڈالنے کا معاملہ عمران خان کے گلے پڑ گیا، الیکشن کمیشن نے دھماکہ خیز حکم جاری کر دیا

رازداری کا خیال کیوں نہیں رکھا، سب کے سامنے ووٹ کیوں ڈالا؟ الیکشن کمیشن نے کپتان کو بڑا سرپرائز دیدیا، عمران خان کا جواب مسترد، بیان حلفی جمع کرانیکی ہدایت۔۔ الیکشن کمیشن میں عمران خان کے وکیل بابر اعوان پیش ہوئے۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان کے جواب کو مسترد کرتے ہوئے انہیں اس معاملے پر بیان حلفی جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے سردار ایاز صادق کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔ سردار ایاز صادق کی کامیابی کا نوٹیفکیشن الیکشن مہم کے دوران سیاسی مخالفین کے خلاف ناشائستہ زبان استعمال کرنے پر روکا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *