مراعات چھن جانے سے مولانا صاحب پاگل ہو گئے ہیں، شیخ رشید کا دعوہ

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے مولانا فضل الرحمن کے 14 اگست کو یوم آزادی نہ منانے کے بیان پر شدید تنقید اورردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مراعات چھن جانے سے مولانا صاحب پاگل ہو گئے ہیں۔ شکست سے ان کی دنیا اجڑ گئی ہے اس لئے انہیں پوری قوم کی خوشی بھی اچھی نہیں لگ رہی اوروہ مایوسی اور سوگ کی کیفیت میں ہیں تاہم پوری قوم جشن آزادی دھوم دھام سے منائے گی اور 13اگست کی شب لال حویلی کے باہر تاریخی جشن ہو گا۔

شیخ رشید احمد نے جمعرات کے روز اپنے ایک انٹرویو میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن پر شدید تنقید کرتے ہوئے ان کے 14اگست کو جشن آزادی نہ منانے کے بیان کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کے آباؤ اجداد تو پاکستان بننے کے ہی مخالف تھے آج پاکستان بننے کے مخالف عزت دار بنے بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی طرف سے مولانا فضل الرحمن کے بیان کی تائید متوقع تھی کیونکہ جس شریف خاندان کا ہیرو مجیب الرحمن ہو اس سے کسی اچھے کی امید بھی نہیں رکھی جا سکتی جبکہ مولانا فضل الرحمن کی عبرتناک شکست نے انہیں نیم پاگل کر دیا ہے ان کا ذہنی توازن خراب ہو چکا ہے اور وہ اس وقت حالت نزع میں ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *