چیئرمین بلاول بھٹو کا شایان شان استقبال کے لئے حکمت عملی مرطب کر لی۔گلگت رپورٹ

گلگت (رپورٹ)
دو سو گاڑیوں کا قافلہ سابقہ وزیر اعلی شان گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کی قیادت میں جناب چیئرمین بلاول بھٹو کا شایان شان استقبال کے لئے حکمت عملی مرطب کر لی اس حوالے سے پی وائی او ۔پی ایس ایف اور تمام ذیلی تنظیموں کو ٹاسک دیا گیا ہے جس کی نگرانی شاہ صاحب خود کرینگے ۔
اس حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے سید مہدی شاہ نے کہا کہ لاکھوں کی تعداد میں جیالے پرجوش انداز میں اپنے چیئرمیں بلاول بھٹو کا استقبال کرنے کہ لئے تیار ہیں۔جیالوں میں وہی جزبا ہے جب ماضی میں شہید قائد ذوالفقار علی بھٹو گلگت آتے تھے تب انکا استقبال کرتے تھے۔اور آج وہی جیالے ہر قدم اپنے قائد شہید ذوافقار علی بھٹو کے نواسے بلاول بھٹو کے شانا بشانا کھڑے ہیں۔مزید انہوں نے بتایا کہ چیئرمین پی پی پی کے آمد کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔اور سکورٹی کے انتظامات بھی انتہائی سخت کئے گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *