امریکا میں بس پر فائرنگ‘ 1 شخص ہلاک

تفصیلات کے مطابق امریکا کے شمالی شہر سیاٹل میں مسافربس پر فائرنگ سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا جبکہ متعدد مسافرزخمی ہوگئے۔

فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اورایمبولینس جائے وقوع پر پہنچی اور زخمیوں کو فوری اسپتال منتقل کیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق پولیس نے ایک مشتبہ شخص کوگرفتارکرکے پوچھ گچھ اور مزید معلومات کے لیے تھانے منتقل کردیا۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ 16 فروری کو امریکی ریاست الینوائے میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے پانچ افراد کو ہلاک جبکہ 5 پولیس اہلکاروں کو زخمی کردیا تھا۔

بعدازاں پولیس کی جوابی کارروائی میں 45 سالہ حملہ آور گیری مارٹن مارا گیا تھا.یاد رہے کہ رواں سال 27 جنوری کو امریکی ریاست لوزیانا کے دارالحکومت بیٹن روگ کے جنوبی علاقے میں حملہ آور نے فائرنگ کے دو الگ الگ واقعات میں پانچ افراد کو قتل کردیا تھا۔

امریکی حکام کا کہنا تھا کہ 21 سالہ ڈاکوٹا نامی نوجوان نے فائرنگ کے پہلے واقعے میں اپنے تین پڑوسیوں کو قتل کیا بعد ازاں اپنے والدین کو بے دریغ گولیاں چلا کر ہلاک کیا اور موقع واردات سے فرار ہوگیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *