پاکستان پیٹروئٹک یوتھ کی جانب سے میرپور خاص میں جشن آزادی کی ریلی نکالی گئی

میرپور خاص رپوررٹ۔
پاکستان پیٹروئٹک یوتھ کی جانب سے جشن آزادی کی ریلی نکالی گئی۔ریلی کی قیادت پاکستان پیٹروئٹک یوتھ کے جنرل سیکریٹری سندھ کامران ریاض ڈویزن پریزیڈنٹ خیر محمد ۔سٹی پریزیڈنٹ فرحان قریشی اور وائیز پریزیڈنٹ محمد معین نے کی۔ریلی میں شریک سیکڑو لوگوں نے پاکستان کا پرچم لہرایا اور قومی نغموں پہ رکس کئے اور پاک آرمی زندا آباد اور کشمیر بنیگا پاکستان کے نعرے بھی لگائے۔ریلی میں شریک قائدین نے میڈیا سے بات کرتے کہا کہ آج یوم آزادی کا دن ہے۔اور آج کے دن ہم اپنی پاک آرمی کو خراج تحسین پیش کرنے کہ لئے اس عظیم شان ریلی کا انعقاد کیا ہے۔آج ہم اگر اپنے گھر اور ملک میں محفوظ ہیں تو صرف اپنی پاک آرمی کی وجہ سے۔انہوں نے کہا کہ مودی کو اب کشمیر کو آزاد کرنا چاہیئے۔نہیں تو انڈیا کو سنگین نتائج بھگتنے پرینگے۔اور اب وہ وقت آگیا ہے جس کا ہم نے کئی سالوں سے انتظار کیا ہے کہ کشمیر بنیگا پاکستان۔انڈیا ڈرپوک ہمارے ایمان سے کبھی نہ ٹکرا پائیگا۔20 کروڑ عوام ایک عرب کی آبادی کو للکار رہا ہے۔یہ ہے ہمارا ایمان۔تم مجھ سے جو ٹکرائوگے ریزا ریزا ہوجائوگے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *