لندن میں نواز شریف کے علاج کی تیاری ، باقی بیمار قیدی جیلوں میں سڑیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نواز شریف کے لندن میں علاج کیلئے انتظامات مکمل ، علاج لندن کے ہارلے سٹریٹ کلینک میں ہو گا۔نجی ٹی وی کے مطابق ماہر ڈاکٹرز سے معائنے کیلئے وقت بھی حاصل کر لیا گیا ہے۔ نواز شریف کے لندن پہنچتے ہی انہیں ہسپتال منتقل کر دیا جائیگا۔ذرائع کے مطابق نواز شریف کو لندن لے جانے کیلئے ایئر ایمبولینس کی بکنگ کا عمل بھی جاری ہے۔ وزارت داخلہ کی طرف سے نواز شریف کا نامای سی ایل سے نکالنے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔دوسری جانب ذرائع کے مطابق حسین نواز نے اپنی بہن مریم نواز کو ٹیلیفون کیا

ہے، ٹیلیفون کے دوران مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی باہر جانے کی تیاری مکمل ہے، سامان تیار ہوگیا ہے اور ڈاکٹر صاحبان طبی طور پر بھی تیاریوں میں مصروف ہیں، میں نے کمپنی سے رابطہ کر لیا ہے، کلیرنس سرٹیفکیٹ جلدی آجائے گا ۔ڈاکٹر عدنان نے بتایا کہ سابق وزیر اعظم 48گھنٹوں میں لندن روانہ ہو جائینگے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *