فلم انڈسٹری سے منسلک لوگ محنت اور ایمانداری کے ساتھ کام کریں‘ثناء

لاہور(ویب ڈیسک ) اداکارہ و ماڈل ثنا نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری سے منسلک لوگ محنت اور ایمانداری کے ساتھ کام کریں تو فلم انڈسٹری صرف مضبوط نہیں ہو گی بلکہ دوڑے گی بدقسمتی سے فلم انڈسٹری میں آج بھی کئی گروپ ہیں اور ہر کوئی اپنے مفادات کو دیکھ رہا ہے۔اپنے ایک انٹر ویو میں ثنا ء نے کہا کہ گروپ بندی فلم انڈسٹری میں ہو یا کہیں اور اس سے ہمیشہ نقصان ہوتاہے میں سمجھتی ہوں کہ ابھی بھی ہمارے پاس بہت وقت ہے اگر ہم متحد ہو جائیں تو انڈسٹری نہ صرف مضبوط ہو گی بلکہ دوڑے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *