سلمان خان کا اسمارٹ فون لانچ کرنے کا فیصلہ‘’’بینگ اسمارٹ ‘‘کے نام سے ٹریڈ مارک بھی رجسٹر کرالیا

ممبئی(ویب ڈیسک )بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کا فلمی دنیا کے بعد موبائل فون بزنس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وہ اپنا اسمارٹ فون لانچ کریں گے۔بھارتی فلم انڈسٹری کے سلو بھائی نے اپنی شاندار اداکاری سے جہاں فلمی دنیا میں نام کمایا وہیں پروڈکشن میں قدم رکھ کر کامیابی حاصل کی اور اب سلمان خان اپنا اسمارٹ فون لانچ کرنے جا رہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے اس نئے بزنس کو شروع کرنے کی تصدیق کردی ہے اور ‘بینگ اسمارٹ ‘کے نام سے ٹریڈ مارک بھی رجسٹر کرالیا ہے۔دبنگ خان نے اپنے موبائل فون کی مینو فیکچرنگ کیلئے چینی پلانٹ کا انتخاب کیا ہے جبکہ فون کا ابتدائی ماڈل بھی منتخب کیا جا چکا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *