کمرشل بینکوں کی نامزد ای برانچز سے عیدا لفطر کیلئے نئے نوٹوں کااجراء شروع

لاہور(ویب ڈیسک ) کمرشل بینکوں کی نامزد ای برانچز سے عیدا لفطر کیلئے نئے نوٹوں کااجراء آج ( پیر) سے ہوگا۔ ملک کے 120 شہروں میں 1000 ای برانچز کے ذریعے یہ خدمت فراہم کی جائے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ علاقوں میں یہ سہولت میسر آ سکے۔نئے نوٹوں کا اجرا آج 12 جون سے شروع ہوکر 23 جون تک جاری رہے گا۔ایک ایس ایم ایس پر چارجز 1.50 روپے جمع ٹیکس ہیں اور اس سہولت کے تحت نئے نوٹ حاصل کرنے کے خواہشمند فرد کو اپنا 13 ہندسوں والا کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ نمبر یا اسمارٹ کارڈ نمبر اور مطلوبہ ای برانچ کا کوڈ لکھ کر شارٹ کوڈ 8877پر ایک ایس ایم ایس پیغام بھیجنا ہوگا۔نامزد ای برانچوں کے برانچ کوڈ اسٹیٹ بینک کی ویب سائٹ، پی بی اے کی ویب سائٹ اور کمرشل بینکوں کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔بھیجنے والے فرد کو جواب میں ایک ایس ایم ایس موصول ہوگا جس میں اس کا ریڈیمشن کوڈ، ای برانچ کا پتہ اور ریڈیمشن کوڈ کے موثر ہونے کی آخری تاریخ لکھی ہوگی، ریڈیمشن کوڈ زیادہ سے زیادہ 2 ایام کار کے لیے موثر ہو گا، صارف کو اپنا اصل کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ/ اسمارٹ کارڈ، اس کی فوٹو کاپی اور 8877سے موصولہ ریڈیمشن کوڈ لے کر متعلقہ ای برانچ جانا ہوگا جہاں سے نئے نوٹ مل جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *