شاہ رخ نے جنوبی افریقہ میں بھی ٹی 20 ٹیم خریدنے کی کوشش شروع کرد ی

شاہ رخ خان جنوبی افریقہ میں مقیم بھارتی تارکین کی بہت بڑی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیم خریدنے کے خواہاں ہیں ٗذرائع
ممبئی(ویب ڈیسک) کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مالک اور بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان نے بھی جنوبی افریقہ میں بھی ٹوئنٹی 20 ٹیم خریدنے کی کوشش شروع کردی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ان کی ٹیم کرکٹ جنوبی افریقہ کے ساتھ بات چیت میں مصروف ہے ٗوہ نئی ٹی 20 گلوبل لیگ میں کیپ ٹاؤن یا پھر جوہانسبرگ کے نام سے فرنچائز خریدنا چاہتے ہیں ٗاس لیگ کے ٹیم مالکان کا اعلان 19 جون کو لارڈز میں ہوگا۔ذرائع کے مطابق شاہ رخ خان جنوبی افریقہ میں مقیم بھارتی تارکین کی بہت بڑی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے وہاں پر ٹیم خریدنے کے خواہاں ہیں۔ یاد رہے کہ آئی پی ایل میں کے کے آر کے علاوہ کیریبیئن پریمئر لیگ میں ٹرائنباگو نائٹ رائیڈرز بھی شاہ رخ خان کی ملکیت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *