آج بھی خواتین کو تشدد کا نشانہ ،آئینی و قانونی حق سے بھی محروم رکھا جاتا ہے‘ حمیر اارشد

خواتین نے اگر طاقتور بننا ہے تو تعلیم کو اپنا ہتھیار بنانا ہوگا ،اس کے ذریعے ہی حق لیا جا سکتا ہے
لاہور(ویب ڈیسک)نامور گلوکارہ حمیرا ارشد نے کہا ہے کہ اسلام نے عورت کو جو مقام اور مرتبہ دیا ہے بد قسمتی سے آج کے معاشرے میں اسے وہ حاصل نہیں ،خواتین ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہے لیکن انہیں تسلیم کرنے اور تعریف کرنے کی بجائے ہچکچاہٹ سے کام لیا جاتا ہے ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے گلوکارہ نے کہا کہ نبی کریم حضرت محمد ﷺ نے آج سے چودہ سو سال پہلے عورت کے حقوق اور مقام و مرتبے کا تعین کر دیا تھا ۔صرف دیہی علاقوں میں ہی نہیں بلکہ لاہور جیسے بڑے بڑے شہروں میں بھی خواتین کو نہ صرف تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے بلکہ ان کے حقوق غصب کرنے کے ساتھ انہیں ان کے حق سے بھی محروم رکھا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین نے اگر طاقتور بننا ہے تو انہیں تعلیم کو اپنا ہتھیار بنانا ہوگا اور اس کے ذریعے ہی اپنا حق لیا جا سکتا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *