گلوکارہ رابی پیرزادہ 17جون کو اسلام آباد میں اپنے نئے بیوٹی سیلون کا افتتاح کریں گی

لاہور (ویب ڈیسک) گلوکارہ رابی پیرزادہ 17جون کو اسلام آباد میں اپنے نئے بیوٹی سیلون کا افتتاح کریں گی ۔تفصیلات کے مطابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے لاہور میں اپنے بیوٹی سیلون کی کامیابی کے بعد ملک کے بڑے شہروں میں اپنے سیلون ’’ رابی بیوٹی سیلون ‘‘ کی چین بنانے کا فیصلہ کیا تھا جس کے تحت وہ کراچی ، فیصل آباد ، اسلام آباد ، راولپنڈی ،ملتان اور حیدر آباد میں اپنا سیلون بنائیں گی ۔ اس سلسلے میں انہوں نے اسلام آباد کے پوش علاقے میں اپنا بیوٹی سیلون بنایا ہے جس کا افتتاح وہ 17جون کو کریں گی ۔ یاد رہے کہ عید الفطر پر رابی پیرزادہ کی بطور فلمی ہیروئن پہلی فلم ’’ شور شرابہ ‘‘ بھی ریلیز ہو رہی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *