نیو جرسی میں شادی کی تقریب،ٹرمپ بغیر دعوت کے آ دھمکے

نیو جرسی میں شادی کی تقریب،ٹرمپ بغیر دعوت کے آ دھمکے
ٹرمپ کی آمد پردلہا، دلہن اور دیگر شرکا خوشگوار حیرت میں مبتلا،یادگاری تصاویر بھی بنوائیں
واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ریاست نیو جرسی میں شادی کی ایک تقریب میں بغیر دعوت کے آ دھمکے جس پر دلہا، دلہن اور دیگر شرکا خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک فوٹیج تیزی کے ساتھ مقبول ہو رہی ہے۔ اس فوٹیج میں صدر ٹرمپ کو ایک شادی کی تقریب میں شریک دیکھا جا سکتا ہے۔صدر ٹرمپ اپنے آبائی علاقے بڈ منسٹر ٹرمپ نیشنل گالف کلب میں جاری شادی کی تقریب میں اچانک بغیر کسی دعوت کے آن پہنچے۔ اس موقع پر صدر نے دلہا اور دلہن کے نام پوچھے اور بعد ازاں ان کے ساتھ یادگاری تصاویر بھی بؤائیں۔ ایک عام شہری کی شادی کی تقریب صدر مملکت کی شرکت شرکاء کے لیے خوش گوار حیرت تھی اور انہوں نے صدر ٹرمپ کی آمد کا تالیوں سے استقبال کیا۔اگرچہ وائٹ ہاؤس کی جانب سے صدر کی اس طرح کی سرگرمیوں پر کم ہی تبصرہ آرائی کی جاتی ہے مگر شادی کی تقریب میں بغیر دعوت اور سیکیورٹی پروٹوکول کے شرکت پر انہیں تنقید کا بھی سامنا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس پر ملا جلا رد عمل سامنے آیا ہے۔ بعض شہریوں نے بغیر دعوت کے شادی میں شرکت کو صدر ٹرمپ کی حس لطیف کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *