کترینہ اور سلما ن کی فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے ‘‘ کی ماسکو میں فلم کے سیٹ کی تصویرجاری

ممبئی ۔ ( ویب ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف اور سلما ن خان فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے ‘‘ کی عکسبندی روس کے دارلحکومت ماسکو میں کر رہے ہیں ۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سلمان خان کبیر خان کی فلم ’’ٹیوب لائٹ ‘‘ کی عکسبندی کے بعد اب علی عباس ظفر کی فلم ’’ٹائیگرزندہ ہے‘‘ کی ماسکو میں عکسبندی کر رہے ہیں ۔فلم کے ہدایتکار علی عباس ظفر نے ماسکو میں فلم کے سیٹ پر سلمان اور کترینہ کی بنائی گئی تصویر شیئر کی ہے ۔فلم رواں سال کرسمس کے موقع پر سنیما گھروں کی زنیت بنے گی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *