سرخ انگور اور سیب پروسٹیٹ کینسر کو ختم کر دیتے ہیں

یورپ و امریکی مردوں میں پروسٹیٹ کینسر ایک وبا کی صورت اختیار کرتا جارہا ہے اور خود پاکستان میں بھی اس کے کئی مریض موجود ہیں تاہم اس موذی مرض کو تین عام غذاؤں سے ختم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

یونیورسٹی آف ٹیکساس کے ڈاکٹر اسٹیفنو ٹیزیانی نے چوہوں پر ایک تحقیق کی اور انہیں ہلدی ، سرخ انگور اور سیب کھلانے کا تجربہ کیا اور جب چوہوں کو یہ غذائیں دی گئیں تو اس کے شکار چوہوں میں پروسٹیٹ کینسر کے خلیات (سیلز) تیزی سے ختم ہونے لگے جس پر ماہرین کا کہنا تھا کہ ہلدی ، سرخ انگور اور سیب ایک ساتھ کھانے سے مرد حضرات اس جان لیوا بیماری سے دور رہ سکتے ہیں اور اس مرض میں مبتلا لوگ بھی ان غذاؤں کی مدد سے بیماری سے چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں۔

سائنسدانوں نے پہلے نر چوہوں کو پروسٹیٹ کینسر کا مریض بنایا اور پھر ان کے سرطانی خلیات اور انسانوں کے سرطانی خلیات کو باہر نکال کر تینوں اجزا کو ان پر آزمایا تو وہ سرطانی رسولیوں کو تیزی سے تباہ کرنے لگے یہاں تک کہ وہ اس وقت موجود دوا سے بھی ذیادہ مؤثر ثابت ہوئے ہیں جب انہیں براہِ راست چوہوں کو کھلایا گیا تو ان کے پروسٹیٹ سرطانی ٹیومر سکڑنے لگے اور مزید سرطانی خلیات بننا بھی بند ہوگئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *