چیمپئنر ٹرافی کی فاتح قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا وطن واپس پہنچنے پر والہانہ استقبال کیا گیا۔

چیمپئنر ٹرافی کی فاتح قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا وطن واپس پہنچنے پر والہانہ استقبال کیا گیا۔
کپتان سرفراز احمد اورفاسٹ بولر رومان کراچی پہنچے تو گورنر سندھ محمد زبیر، میئر کراچی وسیم اختر، صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر اور دیگر اہم شخصیات نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ قومی ہیروز کو دیکھ کر وہاں موجود لوگ بھی جذباتی ہوگئے اور پورا ایئرپورٹ پاکستان زندہ باد اور جیوے جیوے پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھا۔ اس موقع پرعوام نے قومی ہیروز کے ساتھ سیلفیاں لیں اور وڈیوز بنائیں۔ بعد ازاں سرفراز احمد اپنے گھر پہنچے تو قومی جوش و جذبے سے لبریز عوام کی بڑی تعداد وہاں موجود تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *