امریکہ کا پاکستان پر پھر دہشت گردوں کی حمایت کا اعلان

نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں اور فرنٹ لائن کے کردار کو نظر انداز کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ طالبان اور حقانی نیٹ ورک سمیت افغان عسکریت پسند گروپوں کو پاکستان کی معاونت حاصل ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کے تحت امریکی وزارت دفاع پینٹاگون نے افغانستان کے حوالے سے جاری تقریبا 100صفحات پرمشتمل اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ طالبان ،حقانی نیٹ ورک اور دیگر افغان شدت پسند گروپ پاکستانی حکومت کے عناصرکی معاونت سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان سب سے زیادہ اثر ورسوخ رکھنے والے بیرونی عنصر کے طورپر افغانستان کے استحکام پر اثر انداز ہو رہا ہے۔ طالبان اور حقانی نیٹ ورک سمیت افغانستان کے عسکریت پسند گروپ پاکستانی علاقے کے اندر آزادی سے کام کر رہے ہیں اورپاکستانی حکومت کے عناصر کی حمایت سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *