پیارا پاکستان ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ کی طرف سے مستحق افراد میں عید گفٹ تقسیم کیے گئے۔

عید گفٹ میں نقدی ،راشن،چوڑیاں، اورکپڑے شامل تھے۔
کمالیہ ( نیوز ایڈیٹر۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) پیارا پاکستان ویلفیئر سوسائٹی کے ممبران نے مستحق افراد کو ان کے گھروں میں جاکر عید گفٹ پہنچائے تاکہ ان کی اَناّ مجروح نہ ہو اور معاشرے میں وہ اپنا مقام بنائے رکھیں۔ پیارا پاکستان ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ کے اس عمل سے خوش ہو کر مستحق افراد نے بھی ان کو ڈھیروں خوبصورت دعاؤں کے تحفوں سے نوازا ۔اور کہا اس کارِخیر میں جِن جِن افراد نے پیارا پاکستان ویلفیئرسوسائٹی رجسٹرڈ کا ساتھ دیا اللہ پاک ان سب کو بھی دن دُگنی اور رات چگنی ترقی عطاء فرمائے۔پیارا پاکستان ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ کے صدر ساجد کمبوہ کا کہنا ہے کہ بہت سے مستحق افراد ایسے ہیں جو اپنی سفید پوشی اور اَناّ کا بھرم قائم رکھنا چاہتے ہیں مگر عید گفٹ کی بڑی بڑی تقریبات میں اِن کی سفید پوشی اور بھرم قائم نہیں رہ پاتا۔ سو وہ عید گفٹ نہیں لے پاتے ہم نے ایسے ہی مستحق افراد کیلئے یہ سلسلہ شروع کیاہے اور ویسے بھی یہی حکم ہے کہ اگر آپ دائیں ہاتھ سے کسی کی کوئی مدد کروتو بائیں ہاتھ کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے۔ پس ہم نے خود نمائی کی بجائے اللہ پاک کی رضا کو ترجیح دی ہے ہماری دعا ہے کہ اللہ پاک ہمارے اس نیک عمل کو اپنی بارگاہ میں قبول و منظور فرمائے۔آمین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *