ایل ڈی اے کمرشل عمارتوں کے نقشے15دن میں منظورکرے گا

ایل ڈی اے کمرشل عمارتوں کے نقشے15دن میں منظورکرے گا
محکمہ تحفظ ماحول کے این او سی کی شرط ختم-ایف بی آر اور دیگر محکموں کا ون ونڈو آپریشن شروع
لاہور (این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے کمرشل عمارتوں کے نقشے صرف 15دن میں منظور کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے نے اس مقصد کے لئے ون ونڈو آپریشن شروع کروادیا ہے جہاں واسا‘ٹیپا‘ایف بی آرسمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران تعینات کئے گئے ہیں ۔ پلازہ تعمیر کرنے والوں کو اب ٹیپا‘واسااور ایف بی آروغیرہ کے این او سی کے حصول کے لئے مختلف محکموں کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے بلکہ ان کی سہولت کے لئے ان تمام این او سی کے ایک ہی چھت تلے جاری کئے جائیں گے ۔ اس فیصلے کے تحت تعمیر کنندگان کو بلڈنگ پلان سکروٹنی فیس چالان ایف بی آرٹیکس چالان اور واساکے چارجزکے چالان ون ونڈو پر ہی جاری کئے جائیں گے ۔سٹرکچر ڈرائینگ کی ویٹنگ کا لیٹربھی ڈرائنگ کاؤنٹر پر ہی جاری کیا جائے گا۔اس کے علاوہ پارکنگ ایگریمنٹ ‘ ٹریفک امپیکٹ اسیسمنٹ رپورٹ ‘ سٹرکچر پلان روڈ کی رپورٹ ٹیپا کے قائم کردہ کاؤنٹر پر ہی چیک کر کے این او سی جاری کیا جائے گا۔مزید برآں مختلف رقبے کی عمارتوں پرادارہ تحفظ ماحول کے این او سی کی شرط ہی ختم کر دی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *