فلمسٹار میرا ڈرامہ سیریل ’’ناگن ‘‘ میں مرکزی کردار کے لئے کاسٹ

ڈرامہ سیریل کی شاندار کامیابی کے بعد رائٹر افتخار عفی کو مزید چار ڈراموں کی پیشکش ،انہوں نے معذرت کرلی
لاہور (این این آئی) فلمسٹار میرا کو نجی ٹی وی چینل سے پیش کی جانے والی ڈرامہ سیریل ’’ناگن ‘‘ میں مرکزی کردار کے لئے کاسٹ کر لیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ نجی ٹی وی چینل کی سپرہٹ ڈرامہ سیریل’’ناگن ‘‘میں اداکارہ میرا کو مرکزی کردار کے لئے شامل کرلیاگیا ہے ۔میرا نے ڈرامہ سیریل ’’ناگن ‘‘میں کام کرنے کے لئے بھاری معاوضہ وصول کیا ہے ۔ اداکارہ میرا رواں ہفتے کے آخر میں ڈرامہ سیریل ’’ناگن ‘‘کی ریکارڈنگ میں حصہ لیں گی ۔ با خبر ذرائع کے مطابق اس ڈرامہ سیریل میں اداکارہ نرگس ، افتخارٹھاکر ، عابد علی کو بھی شامل کیاگیا ہے ۔ جن کا کام جلد شروع ہوجائے گا ۔ لاہور میں بننے والی نجی ٹی وی چینل کی ڈرامہ سیریل ’’ناگن ‘‘بیس سال کے بعد ہائی ریٹنگ پر آئی ہے ۔اس ڈرامہ سیریل کے رائٹر افتخار عفی کا شمارملک کے نامور ڈرامہ رائٹروں میں ہوتا ہے اور ڈرامہ سیریل ’’ناگن ‘‘کی شاندار کامیابی کے بعد ان کو مزید چار ڈراموں کی پیشکش ہوئی تھی مگر انہوں نے معذرت کرلی ۔ ڈرامہ سیریل ’’ناگن ‘‘کے پروڈیوسر عرفان گچکی اور بابر جاوید جبکہ اس کے ڈائریکٹر شاہ بلال ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *