رابی پیرزادہ انگلش فلم کی شوٹنگ میں حصہ لینے کیلئے رواں ماہ امریکہ جائیں گی

لاہور ( این این آئی) گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ رواں ماہ امریکہ جائیں گی جہاں وہ ایک انگلش فلم کی شوٹنگ میں حصہ لیں گی۔ ذرائع کے مطابق رابی پیرزادہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے لئے بننے والی ایک انگلش فلم میں کام کریں گی جس کی شوٹنگ میں حصہ لینے کے لئے وہ رواں ماہ امریکہ روانہ ہوں گی ۔ رابی پیرزادہ امریکہ میں دو ہفتے تک فلم کی عکسبندی میں حصہ لیں گی ۔ رابی پیرزادہ کی انگلش فلم کو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا ۔ یاد رہے کہ 21جولائی کو رابی پیرزادہ کی بطور ہیروئن پہلی فلم ’’ شور شرابا ‘‘ بھی ریلیز ہو رہی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *