کمالیہ نیوز ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ سے

کمالیہ ( نیوز ایڈیٹر۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) محکمہ صحت کی ٹیم کا غیر قانونی ڈینٹل کلینکوں کے خلاف کریک ڈاؤن ۔تین کلینک سیل جبکہ ناقص صفائی پر ہوٹل کا کچن سیل ۔

تفصیلات کے مطابق ڈی ڈی ایچ او کاشف ندیم ،،ڈرگ انسپکٹر محمد عرفان ،فوڈ انسپکٹر غلام مصطفیٰ اور سپیشل برانچ کی ٹیم کے ہمراہ صدر بازار میں رامے ڈینٹل کلینک عارف ڈینٹل کلینک ،ضیاء روڈ پر محمود کلینک کو غیر قانونی پریکٹس کرنے پر سیل کر دیا اور چالان ہیلتھ کئیر کمیشن کو بھجوا دیا گیا ۔جبکہ لاری اڈہ میں نیو سرینا ہوٹل سے مختلف اشیاء کے سیمپل لے کر ناقص صفائی پر کچن کو سیل کردیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ ( نیوز ایڈیٹر۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) منشیات فروش گرفتار، مقدمہ درج ۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے مخبر کی اطلاع پر محلہ روشن شاہ میں چھاپہ مارا اور ملزم نادر علی کو چرس فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ اور ااس کے قبضہ سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ ( نیوز ایڈیٹر۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) بااثر قصاب بیمار ،نیم مردہ جانور ذبح کر نے لگے ڈونکی پمپ سے گوشت میں پانی ملا کر مہنگے داموں فروخت کیا جاتا ہے ۔تفصیلات کے مطابق شہر و نواح میں مبینہ طور پر مضر صحت بیمار جانوروں کی فروخت سے شہری پریشان حال ہیں بیشتر قصابوں نے قریب المرگ جانور اونے پونے داموں خرید کر نجی مذبح خانوں میں ذبح کرکے فروخت کرنا معمول بنالیا ہے جبکہ پانی ملا غیر معیاری گوشت مختلف ہوٹلوں اورشادی ہالوں کو بھی سپلائی کیا جاتا ہے ۔جس کی وجہ سے شہری مختلف بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں۔ شہری و سماجی تنظیموں نے ڈی سی ٹوبہ معظم اقبال سپراء سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ :چیف آفیسر میونسپل کمیٹی طارق جاوید وڑائچ نے شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی کے عمل کا معائنہ کیا۔

کمالیہ ( نیوز ایڈیٹر۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) چیف آفیسر میونسپل کمیٹی طارق جاوید وڑائچ شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی کے عمل کا معائنہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق شہر میں ڈی سلٹنگ پلان کے تحت نالیوں اور سیوریج لائنز کی صفائی کی جارہی ہے۔ اس سلسلہ میں چیف آفیسر طارق جاوید وڑائچ نے ہمراہ رابطہ آفیسر بہادر علی اور سینٹری انسپکٹر رب نواز خان محلہ کوٹھی بہادر چند، ذیشان کالونی، محمد نگر، فتح پور، سبزی منڈی ، حاجی چوک میں جاری صفائی کے عمل کا معائنہ کیا۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ صفائی کا عمل مرحلہ وار شروع کردیا گیا ہے اور تمام علاقوں کا میں خود معائنہ کر رہا ہوں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ ( نیوز ایڈیٹر۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) کرنٹ لگنے سے تیس سالہ خاتون جاں بحق ۔تفصیلات کے مطابق محلہ اسلام پورہ میں محمد عمران کی بیوی مسرت بی بی کپڑے دھو تے ہوئے واشنگ مشین میں اچانک کرنٹ آنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ ( نیوز ایڈیٹر۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) کستان تحریک انصاف کے رہنما ء رانا محمد اختر نے کہا ہے کہ ڈالر کی قدر میں اضافہ ملکی معیشت کے لئے نقصان دہ ہے ۔ ملک میں اس وقت غیر یقینی صورت حال ہے۔ جس وجہ سے ایک ہی دن میں ڈالر اور دیگر کرنسی کی قدر میں اضافہ ہوا جو ملکی معیشت کے لئے نقصان دہ ہے۔ہر سیاسی پارٹی کی غیر ذمہ دارانہ پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معیشت کا نقصان ہورہاہے۔ موجودہ حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں کی بناپرقومی معیشت بسترمرگ پر ہے۔ ڈالر کا 30ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچنا اورپاکستانی رو پے کی بے قدر ی کا تسلسل برقراررہناموجودہ حکومت کی معاشی ناکامیوں کامنہّ بولتاثبوت ہے۔ڈالر کے 109رو پے تک پہنچنے سے مہنگائی کا ایک نیاطوفان آئے گا اورعا م آ دمی کے مسائل میں بے پنا ہ اضافے کا با عث بنے گا۔موجود ہ حکمران پاکستانی معیشت کی بہتر ی کے بجا ئے اپنی ڈوبتی ہوئی حکومت کو بچا نے پر تمام توانائیاں صرف کررہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ ( نیوز ایڈیٹر۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) معروف تعلیمی گھرانے سے تعلق رکھنے والی شخصیت محمد عمار ناصر کو محکمہ ایجو کیشن نے مرکز اسوار شاہ پر بطور اسسٹنٹ ایجو کیشن آفیسر تعینات کر دیا گیا۔

انکی تعیناتی پر علاقہ کے لوگوں نے کہا ہے کہ یہ انتہائی قابل اور محنتی انسان ہیں انکی وجہ سے ہمارے طالب علموں میں تعلیمی سطح پر انقلابی تبدیلیاں آئیں گی۔
کمالیہ کے ٹیچروں سمیت سماجی، سیاسی، مذہبی اور فلاحی شخصیات کی طرف سے مبارکباد پیش کی گئیں۔
…………….
کمالیہ ( نیوز ایڈیٹر۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) معروف سماجی رہنما چوہدری عبدالواحد نے کہا ہے کہ حکومت ‘‘ڈومور’’ کا امریکی مطالبہ مسترد کردے ، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں خود امریکہ اوراس کے اتحادیوں سے کہیں زیادہ ہیں۔ہمارے60ہزارسے زائد افراد شہید اورملکی معیشت کو100ارب ڈالر سے زائد کانقصان ہوچکا ہے پھر بھی امریکہ ہماری قربانیوں کا اعتراف کرنے کے بجائے اُلٹاشکوک وشبہات کا اظہار کر رہا ہے۔پاکستان پر دباؤ اور ‘‘ڈومور’’ کا امریکی مطالبہ قابل مذمت ہے۔حکومت پاکستان کو امریکہ کے ایسے مطالبات کو مسترد کر دینا چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ ( نیوز ایڈیٹر۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کی جے آئی ٹی کی صورت میں بد دعائیں ان کے پیچھے پیچھے ہیں ناحق خون کا بدلہ اس دنیا میں اور اللہ کی عدالت میں ان کو ضرور ملے گا۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری ناصر رحمانی راہنماء پاکستان عوامی تحریک کمالیہ نے ہمارے نمائندے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے جس طرح سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء پر کھلے عام گولیاں برسائیں انشاء اللہ جے آئی ٹی کی صورت میں ان شہداء اور انکے لواحقین کی بددعائیں ان کے ساتھ ہیں انہیں اس دنیا میں بھی سزا ملے گی اور اللہ تعالیٰ کی عدالت میں بھی سزا ضرور بھگتیں گے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ہر شہید کے ورثاء انکے خلاف سراپا احتجاج ہیں مگر آج تک انکو انصاف نہ مل سکا مگر عوام نے عہد کر رکھا ہے کہ آنے والے 2018کے الیکشن میں ان کو عوام ضرور سزا دیں گے اور ان کو شکست سے دوچار کر کے وہ اِن سے اُن شہداء کا بدلہ لیں گے جن پر انہوں نے کھلے عام سینوں پر گولیاں برسائیں۔ انہوں نے کہا کہ اب آنے والے الیکشن میں ان کے گلو بٹ بھی کام نہ آ سکیں گے بلکہ وہ بھی اپنی دم دبا کر بھا گ جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ ( نیوز ایڈیٹر۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کے ایم ڈی، ایم افضل چوہدری نے دکھی انسانیت کے مسیحا عبد الستار ایدھی کی پہلی برسی کے موقع پر اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ بلا شبہ وہ ایک خدمت کا درخشندہ ستارہ تھے ۔

انہو ں نے کبھی خود کو نہ نمایا ں کیا اور نہ ہی اپنی کاوشو ں کی تشہیر کی ۔ بے لوث خدمت خلق کے صلہ میں انہیں بہت سے قومی و بین الاقوامی اعزازات سے بھی نوازا گیا ۔لیکن ان کے لئے ان اعزازات کے علاوہ کہیں زیادہ اہمیت رنگ ، نسل ،ذات ، برادری اور مذہب کی تفریق کے بغیر دکھی انسانیت کی خدمت تھی ۔ انہو ں نے ہمیشہ ایک میسحا کی طر ح اپنے پاس مدد کی فریاد لے کر آنے والو ں کے زخمو ں پر مرہم رکھا کھبی انہو ں نے کوڑھے کے ڈھیر پر سے بچوّ ں کو اٹھا کر سینے سے لگایا تو کبھی کسی دھتکاری ہو ئی عورت کو پناہ دی ۔ اور یہ تمام منصب و مراتب انہیں اپنی والدہ ماجدہ کی خدمت کے عوض ہی نصیب ہوا ۔ بیمار ، ضعیف اور لاغر والدین جنہیں اولاد اپنانے سے انکاری ہوتی ہے ، روٹی کپڑا اور چھت فراہم کی۔ جس معاشرے نے شور مچا کر پبلسٹی کر کے لوگو ں کی مدد کرنے کا رواج عام ہو وہا ں سخت اور دشوار حالات میں بھی بغیر کسی پروٹو کول کے سر راہ کھڑے ہو کر بے آثرا انسانیت کی مدد کے لیے جھولی پھیلا کر امداد جمع کرنے میں بھی عار محسوس نہیں کی اس موقع پر سوسائٹی کے چیف ایگزیکٹو انجینئر ظہیر عباس چوہدری نے ایدھی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ بلا شبہ دکھی انسانیت کے منارہ تھے انہو ں نے کبھی بھی مذہب کا واسطہ نہیں لیا اور نہ ہی گلیمر کا سہارہ لیا صرف خدمت انسانیت کو اپنا مقصد بنایا اور سر جھکا کر اپنا کام کرتے رہے ۔ پھر اللہ نے ان کے کام میں خوب برکت دی اور آج بلا شبہ ان کے چاہنے والے اگرچہ ہزارو ں ہے مگر دیکھنا یہ ہے کہ ان کی محبت کا اصل حق کون ادا کر رہا ہے ، کون آگے بڑھ کر اس مشن کو پورا کرتا ہے اور خود کو اس ادھورے مشن کے لیے پیش کرتا ہے ۔ اور ان کے نقش قدم پر قدم رکھ کر آگے بڑھتا ہے اور ان کے مشن کی تکمیل کرتا ہے اگر ان میں سے چند ایک لوگ بھی اس امر کو اپنا شعار بنا لیں تو کوئی وجہ نہیں کہ آنے والے دنو ں میں ایک نہیں کئی ایک ایدھی پیدا ہو جائیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *