کوریا بزنس ایسوی ایشن کے الیکشن کا میدان سج گیا

کوریا بزنس ایسوی ایشن کے الیکشن کا میدان سج گیا۔سابق صدر مدثر علی چیمہ اور تھیگو زون کے صدر مہر سرور اور سابق جنرل سیکرٹری صابر خان نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ہیں۔

کوریا پاکستان بزنس ایسوی ایشن کے انتخابات کا حتمی اعلان کردیا گیا ہے ،کاغذات نامزدگی کی آخری تاریخ 16جولائی مقرر کردی گئی ہے۔الیکشن میں سابق صدر مدثر علی چیمہ اور نائب صدر کے لیے مہر سرور اور جنرل سیکرٹری کے لیے صابر خان نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہے،سروے کے مطابق مدثر علی چیمہ کا پینل ایک مظبوط اور ہاٹ فیورٹ قرار دیا جارہا ہے،اکثریت ممبران کی تعداد مدثر علی چیمہ کی سابقہ خدمات اور بزنس ایسوی ایشن کو منظم اور باہمی اتفاق رائے سے چلانے کے طریقہ کار کو سراہا ہے، اور موجودہ الیکشن میں ان کو دوبارہ صدر منتخب کرنے کے حق میں ہے،مہر سرور کا شمار کوریا کے نرم ملائم اور ملنسار طبعیت کے مالک کو طور پر جانا جاتا ہے

۔ان کے نائب صدر کے طور پر کاغذات نامزدگی تھیگو کی اہم شخصیات کی باہمی مشاورت سے کی گئی ہے،اور سیول سے بھی احباب کی بھرپور حمایت حاصل ہے،جنرل سیکرٹری صابر خان کی گذشتہ دور میں خدمات بھی مثالی رہی ہے اور وہ مدثر علی چیمہ کے قریبی احباب میں بھی شمار کیے جاتے ہے

،پینل کے تمام ممبران کوریا میں اچھی شہرت رکھتے ہیں۔بھاری اکثریت سے کامیابی کے قوی امکان ہے،اور بلامقابلہ منتخب ہونے کے بھی امکان ہوسکتے ہے،ان کے مقابل ابھی تک کسی پینل نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کراے ۔16جولائی تک کاغذات نامزدگی کی آخری تاریخ ہے،قارئین ہم آپ کو یاد کراتے چلے کہ مدثرعلی چیمہ کی دوبارہ الیکشن میں حصہ لینے کی تردید کی خبر 21مئی کو ہم نے شائع کی تھی ،جو کہ الحمداللہ ہماری خبر درست ثابت ہوئی ہے،ہمارا کام عوام تک حقیقی معنوں میں صالح خبر پہچانا ہے،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *