پاکستان یوگا کونسل کے زیر انتظام سنٹرل پارک میں یوگا سنٹر کا قیام

پاکستان یوگا کونسل کے زیر انتظام سنٹرل پارک میں یوگا سنٹر کا قیام
یوگا سنٹر میں جناب ریاض کھوکھر ، ڈاکٹر یوسف اور شہباز کھوکھر کی خصوصی شرکت

پاکستان یوگا کونسل کے زیر اہتمام سنٹرل پارک ہاوسنگ سو سائیٹی میں یوگا سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ۔ جس میں لوگوں کی کثیر تعداد بطور یوگی شریک ہوتی ہے ۔ مورخہ ۱۳ جولائی کو پاکستان یوگا کونسل کے پیٹران چیف جانب ریاض کھوکھر صاھب نے شرکت کی اور یوگیوں اور دیگر حاضرین کو یوگا کی اہمیت اور اس کی افادیت سے آگاہ کیا ۔۔ انہوں نے فرمایا کہ پاکستان یوگا کونسل نعرہ صحت مند پاکستان ہے ۔ ہم نے ہسپتالوں کو ویران اور پارکوں کو آباد کرنا ہے اور ہم یہ کام کرکے چھوڑیں گے ۔ انہوں نے کہا آئیندہ دو سالوں میں پورے پنجاب اور تین سالوں میں پورے پاکستان میں یوگا سنٹرز کا جال بچھا دیں گے ۔ چراغ سے چراض جلتا رہے گا ۔
بعد ازاں تمام یوگیوں کو صبح کا ناشتہ بھی کروایا گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *