اجلاس پہ اجلاس ، کیا ہونے جا رہا ہے ؟

پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی بیرسٹر ظفر اللہ نے اجلاس کو جے آئی ٹی رپورٹ پر تفصیلی بریفنگ دی، اجلاس کے دوران اراکین قومی اسمبلی اورسینیٹ نے وزیراعظم پربھرپوراعتماد کا اظہار کیا عبدالرحمان کانجو نے کہا کہ شہبازشریف کی رفتار اور آپ کے ویژن سے لوگ خائف ہیں، استعفیٰ مانگنے والے پہلے پاکستانی عوام سے مقابلہ کریں، عوام کے علاوہ آپ سے کوئی استعفا نہیں مانگ سکتا، نجف سیال نے کہا کہ شہبازشریف جادوئی لیڈر ہیں، عمران خان مولا جٹ کے نوری نتھ کا کردار ادا کر رہے ہیں، نوری نتھ کہتا تھا مولا میں تینوں مارنا اے، مولا نے کہا مولا نو ں مالا نہ مارے تے مولا نہیں مردا،ہم آپ کے ساتھ ہیں، اللہ آپ کو اپنی حفاظت میں رکھے۔
سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ کچھ عناصر نہیں چاہتے مسلمان ایٹمی ملک جمہوری طاقت بھی بن جائے، یہاں جو تالیاں بج رہی ہیں یہ پاکستان کےکروڑوں عوام کی تالیاں ہیں، ایک طرف وزیراعظم صاحب ہیں جو جمہوریت کیلیے قربانیاں دے رہےہیں۔ دوسری طرف وہ ہیں جو ڈی چوک میں جمہوریت کی قبریں کھود رہےتھے۔ یہ لوگ پھر استعفا مانگ رہےہیں ، وہ باز نہیں آئیں گے انہیں مقابلہ کرنا پڑے گا۔
پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ ہمارے کسی دور میں کرپشن و خورد برد کا کوئی کیس ہے تو بتایا جائے موجودہ وقت سمیت ہر دور میں مجھ پر کبھی کرپشن کا الزام ثابت نہیں ہوسکا اور اب بھی جے آئی ٹی رپورٹ میں ایک بھی لفظ ایسا نہیں کہ میں کہا گیا ہو کہ نوازشریف کرپشن میں ملوث ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *