قادری عمران بھی پریشان..جائیداد کی قرقی کا حکم

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی جائیداد کی قرقی کے لیے ضابطے کی کارروائی شروع کردی ہے۔عدالت نے ریونیو ڈیپارٹمنٹ اور اسلام آباد کی مقامی انتظامیہ سے ان دونوں ملزموں کی پاکستان میں موجود جائیدادوں کی تفصیلات طلب کی ہیں۔انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے متعقلہ اداروں کو اس ضمن میں جلد از جلد رپورٹ عدالت میں جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔ بی بی سی کے نامہ نگار شہزاد ملک نے بتایا کہ عمران خان اور طاہرالقادری کے جائیدادیں قرقی ہونے سے متعلق ضابطے کی کارروائی کا آغاز سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور دھرنے کے دوران اسلام آباد پولیس کے ایس ایس پی کو تشدد کا نشانہ بنانے مقدمات میں کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت ان دونوں جماعتوں کے سربراہوں کو مقدمات میں پیش نہ ہونے پر پہلے ہی اشتہاری قرار دے چکی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *