دہشت گردوں سے 5 ڈیٹونیٹر، سیفٹی فیوز، 8 دھماکہ خیز واٹر جیل، بلیک پاؤڈر اور آئی ڈی ای برآمد۔


کمالیہ (نیشنل نیوز ایڈیٹر۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) سی ٹی ڈی ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر کھیکھا بنگلہ بائی پاس کے قریب سے ایک ویران عمارت میں سے 2 دہشت گرد شیخ طیب اور حسین احمد کو گرفتارکرلیا، دہشت گردوں سے 5 ڈیٹونیٹر، سیفٹی فیوز، 8 دھماکہ خیز واٹر جیل، بلیک پاؤڈر اور آئی ڈی ای برآمد کرلیے ہیں۔ سی ٹی ڈی ٹیم کی تفتیش جاری ہے۔ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی العالمی سے بتایا جا رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انٹی کرپشن ٹوبہ ٹیک سنگھ نے سینئر کلرک محمداسلام کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔

کمالیہ (نیشنل نیوز ایڈیٹر۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) ڈی سی ٹوبہ ٹیک سنگھ معظم اقبال سپرا نے رشوت کے الزام میں گرفتار سینئر کلرک محمد اسلام کو معطل کرکے ڈی ایم او محمد کاشف کو انکوائری آفیسر مقرر کردیا،تفصیلات کے مطابق 18مئی کو کمالیہ کے رہائشی محمد جاوید فریدی سے ڈی سی آفس کے سینئر کلرک محمد اسلام نے نقل کے حصول کے لیے 3 ہزارروپے رشوت طلب کی تھی جس پر انٹی کرپشن ٹوبہ ٹیک سنگھ نے سینئر کلرک محمداسلام کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا تھا مقدمہ درج کیے جانے کے بعد ڈی سی ٹوبہ ٹیک سنگھ معظم اقبال سپرا نے سینئر کلرک محمد اسلام کو معطل کرکے ڈی ایم او محمد کاشف کو انکوائری آفیسر مقرر کردیا جبکہ دوسری جانب متعدد افراد کی جانب سے گرفتار ملزم محمد اسلام کے خلاف تحریری درخواستیں ارسال کردی ہیں جن میں ملزم کے خلاف اشٹام فروشی کے لائسنس کے اجرا کے لیے مبینہ طور پر بھاری رشوت وصول کی گئی ہے۔مقدمہ کے مدعی محمد جاوید فریدی نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ملزم کی جانب سے مختلف ذرائع سے ہراساں کیا جارہا ہے انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ ملزم کے خلاف سخت کاروائی عمل میں اتے ہوئے اسے نشان عبرت بنادیا جائے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محکمہ صحت اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ،سینکڑوں من مُربہّ جات سے بھرے ڈرم برآمد، فیکٹری سیل۔

کمالیہ (نیشنل نیوز ایڈیٹر۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) کمالیہ میں مضرصحت مُربہّ جات بنانے والی فیکٹری پر محکمہ صحت اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ،سینکڑوں من مُربہّ جات سے بھرے ڈرم برآمد،فیکٹری سیل جبکہ موقع پر موجودفیکٹری مالک مظہر حسین کوگرفتارنہیں کیا گیا۔محکمہ صحت کا مضر صحت مُربہّ جات تیار کرنیوالی فیکٹری پر چھاپہ،سینکڑوں من غیر معیار ی مضر صحت مُربہّ جات کے ڈرم برآمد،فیکٹری میں گندگی اور متعدد مُربہّ جات پر فنگس کی تہہ جمی ہوئی تھی،ملزم گزشتہ کئی سال سے پاکستان کے مختلف شہروں کومُربہّ جات فراہم کررہا ہے ٹیم نے تمام مُربہّ جات کے نمونہ جات حاصل کرنے کے بعد فیکٹری کو سیل کردیا،مضر صحت مُربہّ جات کی بدبو سے ٹیم کا موقع پر کھڑا ہونا مشکل ہوگیا،ایسے افراد کسی رعائت کے مستحق نہیں جو انسانی جانوں سے کھیلتے ہوں اور مختلف بیماریوں کا موجب بنتے ہوں،ڈی ڈی ایچ اوڈاکٹر بالک کا موقف۔تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کو شکایات ملیں کہ محلہ نجابت پورہ میں مظہر حسین کی فیکٹری میں مضرصحت مُربہّ جات تیارکرکے مختلف شہروں میں فروخت کے لیے بھیجے جارہے ہیں جس پر محکمہ صحت کی ٹیم میں شامل ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر بالک،ڈرگ انسپکٹر محمد عرفان اور فوڈ انسپکٹر غلام مصطفیٰ نے فیکٹری میں چھاپہ مارا تو موقع پر مُربہّ جات تیا ر کیے جارہے تھے جبکہ مُربہّ جات کے بھرے اکثر ڈرموں میں فنگس لگی ہوئی تھی اور جابجا فرش پر گندگی جمی ہوئی تھی۔ٹیم نے تمام مُربہّ جات کے نمونہ جا ت حاصل کرکے فیکٹری کو سیل کردیا۔اس موقع پر ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر بالک نے میڈیا کو بتایا کہ ایسے افراد کسی رعائت کے مستحق نہیں جو ذاتی مفادات کے لیے دوسروں کی زندگیوں سے کھیلتے ہیں انہوں نے یقین دلایا کہ ملزم کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

147 total views, 3 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *