ڈاکٹر غلام مرتضیٰ کے والدِ محترم صادق علی مرحوم کا پہلا سالانہ ختم شریف

کمالیہ (نیشنل نیوز ایڈیٹر) ٹی وی اینکر،سینئرصحافی و نیوز ایڈیٹر ڈاکٹر غلام مرتضیٰ کے والدِ محترم صادق علی مرحوم کا پہلا سالانہ ختم شریف اِن کی رہائش گاہ پرمحلہ مدینہ آباد رحیم کالونی میں ہوا۔ مرحوم صادق علی کے ایصالِ ثواب کے لئے قرآن خوانی اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی گئی۔ ختم شریف میں جمعیت علماء پاکستان تحصیل کمالیہ کے اراکین سمیت سماجی ، سیاسی، فلاحی، مذہبی مکتبہ فِکر سے تعلق رکھنے والے اور میڈیا کے نمائندگان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

155 total views, 2 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *