کمالیہ نیوز۔ نیوز ایڈیٹر، ڈاکٹر غلام مرتضیٰ سے

کمالیہ ( نیوز ایڈیٹر۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) چیف آفیسر رانا محمد نواز کا رمضان بازار کا دورہ۔

صفائی ستھرائی و عملہ کی حاضری کو چیک کیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف آفیسر رانا محمد نواز نے گزشتہ روزکلمہ چوک میں لگائے جانے والے رمضان بازار کا معائنہ کیا۔اس موقع پر تحصیلدار راؤ ظفر و دیگر بھی موجود تھے۔چیف آفیسر رانامحمد نواز نے رمضان بازار میں میونسپل کمیٹی کمالیہ کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات کی تفصیلات صحافیوں کو بتاتے ہوئے کہا کہ رمضان بازار میں میونسپل کمیٹی کی جانب سے اشیاء جن میں شیڈ، لیٹرین، کرسیاں، ٹیبل،پنکھے،سی سی ٹی وی کیمرے،ایل ای ڈی،واک تھرو گیٹ،ڈسٹ بنزاوربیریئیروغیر ہ نصب کردی گئی ہیں اور صفائی ستھرائی و دیگر انتظامات کے سلسلہ میں عملہ کی ڈیوٹیاں لگادی گئی ہیں۔رمضان المبارک برکتوں کا مہینہ ہے اس لیے تمام ملازمین اپنی ڈیوٹی ایمانداری جانفشانی سے سرانجام دیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ ( نیوز ایڈیٹر۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) سربراہ عوام لیگ و سابق صوبائی وزیر تعلیم ریاض فتیانہ

نے کہا ہے کہ اقتدار میں آنے سے پہلے میاں صاحب نے قوم کے اندھیرے مٹانے کے بلند وبانگ دعوے کیے، اربوں روپے کے اشتہارات چھاپنے کے باوجود مئی 2017 میں بجلی کی قلت سوائے دعوں کے کچھ نہیں مزدور کی ماہانہ اجرت میں محض ایک ہزار روپے اضافہ مذاق ہے غلط تعلیمی پالیسیوں سے صوبہ پنجا ب میں تعلیمی نظام تباہی کا شکار ہو رہا ہے ساہیوال کول پاور پلانٹ کے لگنے سے 5اضلاع میں موذی قسم کی بیماریاں عوام کو لاحق ہونے کا اندیشہ ہے چائنہ سمیت پوری دنیا میں کول پاور پلانٹ ختم کےئے جا رہے ہیں قوم سارا پیسہ لاہور میں اورنج ٹرینوں، بسوں اور برج پر لگایا جارہا ہے عوام لیگ عوام پارٹی ایک متوسط طبقہ کی جماعت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ رو ز دعوت ریسٹورنٹ ذیشان کالونی کمالیہ میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ ملک آج بھی بدترین لوڈ شیڈنگ کا شکار ہے اور گردشی قرضے دوبارہ 400 ارب روپے سے تجاوز کر چکے ہیں بجٹ سے غریب آدمی کو کچھ فائدہ نہیں۔ پی آئی اے نئے اسکینڈلز اور لوٹ مار کی داستانیں رقم کرنے والا ادارہ بن چکا ارب پتیوں کو نوازنے کیلئے ٹیکس میں استثنی کی تین اسکیمیں دیں اور غریبوں پر ٹیکسوں کی شرح پر ریکارڈ اضافہ کیا، گیا ہے ،غلط تعلیمی پالیسیوں سے صوبہ پنجا میں تعلیمی نظام تباہی کا شکار ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو ہر قسم کا ریلیف دینے میں ناکام ہے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں صرف 10فیصد اضافہ ایک مذاق ہے جبکہ دوائیں سگریٹ، کاسٹمیٹکس سریا سیمنٹ مہنگا کر کے عوام پر ڈرون حملہ کیا ہے موجودہ حکومت نے غریب بجٹ نہیں بلکہ امیر بجٹ پیش کیا ہے مہنگائی کے اس دور میں درجہ چہارم کے ملازم کی تنخواہ کم از کم 40 ہزار روپے مقرر ہونی چاہیے تاجروں پر ٹیکسوں کی بھر مار کی گئی ہے وہ بھی دو وقت کی روٹی کو ترس جائیں گے انہوں نے کہا کہ ساہیوال کول پاور پلانٹ کے لگانے سے 5اضلاع جن میں ساہیوال، وکاڑہ،قصور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ وغیرہ میں موذی قسم کی بیماریاں جن میں کینسر، دمہ، وغیرہ لاحق ہو سکتی ہیں سرکاری ملازمین کو تنخواہیں بھی وقت پر نہیں دی جا رہیں ہے عوام لیگ پارٹی ایک غریب اور متوسط طبقہ کی جماعت ہے جس میں ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ہے ہماری پارٹی اقتدار میں آکر غریب عوام کو ان سب سے چھٹکارا دلائے گی اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ ( نیوز ایڈیٹر۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) امیدوار صوبائی اسمبلی کمالیہ سردار یاسر الطاف گجر

کی اپنے والد کے پرانے ساتھی رانا عبدالغفار خاں سے ملاقات کی اور سیاسی علاقائی صورتحال پر بات چیت کی، سردار یاسر نے نئی آواز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بزرگوں کے پرانے ساتھیوں اور ورکرز کو اکٹھا کر رہے ہیں کیوں کہ انکی علاقائی سیاست میں بڑی اہمیت ہے اور یہ لوگ اپنی ایمانداری اور محنت کی بنا پر اپنی پہچان اور تجربہ رکھتے ہیں اور کمالیہ کی بہتری کے لئے ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ ( نیوز ایڈیٹر۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) تھانہ چوک سے آرے سٹاپ نمبر 3 تک سڑک کے اطراف ناجائز تجاوزات کی بھرمار۔
دونوں اطراف دکانداروں نے فٹ پاتھ پر اپنا سامان رکھا ہوا ہے۔ جس سے پیدل گزرنے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ جس کی وجہ سے مجبوراً لوگوں کو پیدل مین سڑک پر سے گزرنا پڑتا ہے جس سے حادثات کا خطرہ موجود رہتا ہے۔ شہریوں نے میونسپل کمیٹی کمالیہ کے ذمہ داران سے سخت ایکشن کیئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ ( نیوز ایڈیٹر۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) عورتوں سے زناء حرام کاری اور موبائل پر وڈیو بنانے والے کے خلاف تھانہ سٹی کمالیہ میں مقدمہ ہ درج تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی کمالیہ کے ASIثناء اللہ ہمراہ ملازمین نے مقدمہ درج کروایا کہ ملزم غلام عباس مختلف اوقات میں مختلف عورتوں سے زناء حرام کاری کرکے ان کی وڈیو بناتا ہوا پایا گیا جس پر ملزم کے خلاف دفعہ 376ت پ 18موشن پکچر ایکٹ 16ایم پی اوکے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ ( نیوز ایڈیٹر۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی کمالیہ شہر میں گدا گروں نے اپنے اپنے ڈیرے جما لیے مختلف چوراہوں میں بذریعہ موبائل فون رابطے اہل علاقہ کے عوام کا ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ان گدا گروں کو گرفتار کر نے کا مطالبہ تفصیل کے مطابق جونہی رمضان المبارک کی آمد آمد ہوتی ہے کمالیہ شہر میں ہمیشہ کی طرح گدا گر شہر کے مختلف چوراہوں میں اپنے اپنے ڈیرے جما لیتے ہیں اور بذریعہ موبائل فون رابطے بھی رکھتے ہیں یہ گدا گر مختلف شہروں سے کمالیہ شہر میں آتے ہیں اور اپنی عورتوں اور بچوں کو مختلف جگہوں جن میں صدر بازار، گھنٹہ گھر ، نذر چوک دہلی چوک اقبال بازار سمیت دیگر چوراہوں پر بٹھا دیتے ہیں یہ پیشہ وار گدا گر ہوتے ہیں جو کہ عورتوں سے بھیک منگواتے ہیں اور خود چوری ، ڈکیتی ، اورراہ زنی جیسی وارداتوں میں ملوث ہوتے ہیں لہذا کمالیہ کے عوام نے ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد عثمان اکرم گوندل سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں جو بھی گدا گر ہیں ان کا مکمل طور پر ڈیٹا لیا جائے اور جو پیشہ ور گدا گر ہیں ان کو عید الفطر تک جیلوں میں بند کیا جائے تا کہ شہر میں کوئی چوری ڈکیتی ، راہ زنی،اوردہشت گردی جیسی واردات رونما نہ ہو جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *