اہم خبریں

آج یوم تکبیرملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے.

پاکستان کے ایٹمی طاقت بننے کی20ویں سالگرہ کے موقع پر ” یوم تکبیر “ آج ملک بھر میں ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے، اس دن کی مناسبت سے نماز فجر کے بعد ملک کے استحکام اور سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ یوم تکبیر کے موقع پر مسلم لیگ(ن) کے زیر اہتمام

جو معاشرہ استاد کو عزت نہیں دیتا وہ تباہ ہو جا تا ہے

پنجاب ٹیچرز یونین کا اجلاس حافظ غلام محی الدین کے زیر صدارت ہوا ۔ حافظ غلام محی الدین صدر مرکزیہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو معاشرہ استاد کو عزت نہیں دیتا وہ تباہ ہو جا تا ہے ۔ اساتذہ کو عزت دینے ہی سے معاشرے میں ترقی ممکن ہے۔ اساتذہ کو تیسرے درجے

عید سے قبل ہی پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آگئی.

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی ایک ماہ کے لئے 62 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ نیپرا ترجمان کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں کمی اپریل کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی. اپریل میں بجلی کی پیداورای لاگت 6 روپے 10 پیسے فی یونٹ رہی

عائشہ گلالئی نے انتخابی نشان کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا، کونسا نشان مانگا ؟

پاکستان تحریک انصاف گلالئی کی چیئرپرسن عائشہ گلالئی نے الیکشن کمیشن میں ”بلے باز “کے انتخابی نشان کے لیے درخواست دے دی۔ عائشہ گلالئی نے الیکشن کمیشن میں ”بلے باز “کے انتخابی نشان کے لیے درخواست جمع کروا دی۔ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف گلالئی کی چیئرپرسن عائشہ گلالئی الیکشن کمیشن میں پہنچ گئیں اور

جاپانی سائنسدانوں نے درجہ حرارت کی نئی حقیقت دریافت کر لی.

جاپان کے تحقیقاتی مرکز کے سائنس دانوں نے دعوی کیا ہے کہ انھوں نے درجہ حرارت کی ایک نئی حقیقت دریافت کر لی ہے۔ جاپان کے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مٹیریلیز سائنس کی ایک ٹیم نے انگریزی حرف یو کی شکل کے مقناطیسی نکل میں سے بجلی گزرنے کی صورت میں درجہ حرارت میں تبدیلی کی

لاہور ہائی کورٹ : نواز شریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم.

لاہور ہائیکورٹ نے میاں نوازشریف، مریم نواز اور دیگر کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے لیے درخواست پر وفاقی حکومت سیکرٹری داخلہ پاکستان اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 25 جون کو جواب طلب کر لیا۔ جسٹس عابد عزیز شیخ آمنہ ملک کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں وفاقی

چہرے بدلنے سے یہ نظام نہیں بدلے گا. طاہرالقادری

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے عوامی تحریک کے29ویں یوم تاسیس پر اپنے پیغام میں کہا کہ ظالم نظام کے خلاف عوامی تحریک کے کارکنان کی جدوجہد اور جانی قربانیاں پاکستان کی سیاسی تاریخ کا نا قابل فراموش باب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چہرے بدلنے سے یہ نظام نہیں بدلے

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت سےڈولفن اور پیرو فورس میں فرق کا جواب طلب کر لیا

لاہور ہائیکورٹ نے پیرو فورس اور ڈولفن فورس میں سہولیات سے متعلق تفریق کرنے کے خلاف درخواست پر پنجاب حکومت اور دیگر فریقین سے جواب طلب کر لیا عدالت نے پیرو اہلکاروں کی درخواستوں پر سماعت کی درخواست گزاران کی جانب سے ایڈووکیٹ ملک محمد فیض کھوکھر عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت کے روبرو

مریم نواز اوراحتساب عدالت کے جج کے درمیان دلچسپ مکالمہ

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے لندن فلیٹس ریفرنس میں بیان ریکارڈ کراتے ہوئے مریم نواز کو ”کوما اور فل سٹاپ“ پڑھنے سے روک دیا تو سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی نے جواب دیا کہ وکیل نے کہا ہے کہ سب کچھ پڑھنا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق احتساب عدالت میں لندن فلیٹس

مشرف کا نام ای سی ایل سے کس نے ہٹایا؟ اختیار کس کے پاس تھا ؟ شاہ محمو دقریشی

تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے نواز شریف نے کہا مشرف کےخلاف غداری کا مقدمہ چلانے کی سزا ملی. مشرف کا نام ای سی ایل سے نہ نکالا جاتا تو وہ باہر نہیں جا سکتے تھے. وزارت داخلہ نے پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالا۔ پی ٹی