حیدر آباد میں ریل گاڑیاں ٹکرا گئیں!۔

حیدر آباد ( نیشنل نیوز ایڈیٹر۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) بھولاری کے قریب مال گاڑیوں میں تصادم کے باعث ڈرائیور سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھولاری کے قریب آئل لیجانے والی مال گاڑی دوسری مال بردارٹرین سے ٹکرا گئی ، حادثے میں ڈرائیور سمیت 4 افراد زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے سول ہسپتال جامشورو منتقل کر دیا گیا ۔ تصادم کے مال گاڑی کی 6گوگیاں الٹ گئیں جن میں موجود 150ٹن آئل بہہ گیا۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے باعث ریلوے ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہے تاہم بوگیوں کو سیدھا کرنے کی کوشش جاری ہے اور جلد ٹریک کو بحال کر دیا جائے گا۔

88 total views, 5 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *