کمالیہ نیوز۔ نیشنل نیوز ایڈیٹر۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ سے


کمالیہ ( نیشنل نیوز ایڈیٹر۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) یونیسیف فیلڈ مشن ٹیم کا کمالیہ میں سرکاری سکولوں کا دورہ سکولوں میں ای سی ای سینٹر ز کی کارکردگاگی کا معائنہ کیا ،تفصیلات کے مطابق یونیسیف فیلڈ مشن کی ٹیم نے گزشتہ روز کمالیہ کے نواحی گاؤں گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول موضع شیخ برہان کا دورہ کیا ۔جس میں چیف آف ایجوکیشن یونیسیف (پاکستان) مسز ایلن وین ،مسز ویرونیکا لی ایجوکیشن اسپیشلسٹ،مسز روبینہ ندیم ،آصف اقبال ایجوکیشن آفیسر یونیسف پنجاب نے ای سی ای رومز کا معائنہ کیا اور ا ور اس دوران انہوں نے بچوّں سے مختلف قسم کے سوالات کے ذریعے بچوں کی کاردگی کو جانچا۔اس دوران وفد نے سکول کونسل کے ممبران سے ملاقات کی اور ان سے بچوں کو سکولوں میں درپیش مسائل کے حل کے حوالہ سے مشاور ت کی۔ واضح رہے کہ ضلع ٹوبہ میں اس وقت 600 سے زائد سرکاری سکولوں میں ای سی ای رومز قائم کیے ہوئے ہیں جن کی کارکردگی صوبہ بھر میں سر فہرست ہے یونیسف فود کے ہمراہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کاشف نواز،چوہدری بشیر احمد سربراہ ڈی ٹی ایس،منیر الحسن شاہ ڈی ای او سیکنڈری (مردانہ) میڈم نجمہ کوثر ڈی ای او (زنانہ)ڈپٹی ڈی ای او میڈم نسرین اختر ،خالق داد ٹی ای کمالیہ و دیگر آفسران بھی موجود تھے ۔اس موقع پر ادارہ ہذا کے بچوں نے معزز مہمانوں کو پھولوں کے گلدستے بھی پیش کئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ ( نیشنل نیوز ایڈیٹر۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) چھوٹے گوشت کی مہنگے داموں فروخت جاری، انتظامیہ کی غفلت سے قصاب دونوں ہاتھوں سے عوام کو لوٹ رہے ہیں تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف بازاروں میں چھوٹے گوشت کی مہنگے داموں فروخت جاری۔ قصاب دونوں ہاتھوں سے عوام کو لوٹ رہے ہیں۔ متعدد قصاب بوڑھی بکریاں ذبح کرکے فروخت کرتے ہیں۔جبکہ متعد د قصاب مبینہ طور پر پانی ملا اور مضر صحت بھی گوشت دھڑلے سے فروخت کر رہے ہیں لیکن ان کو کوئی پوچھنے والا نہ ہے ۔بیمار اور لاغر جانوروں کا گوشت کھانے سے شہری معدے اور جگر کے عوارض میں مبتلا ہو رہے ہیں شہری و سماجی تنظیموں نے ڈی سی ٹوبہ سے نوٹس لے کر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ ( نیشنل نیوز ایڈیٹر۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) پنجاب ٹیچرز یونین کے ضلعی صدر سعید احمد ورک نے کہا ہے کہ دوسرے صوبوں میں ٹیچرز کا پے سکیل 14،پنجاب میں سکیل 9 امتیازی سلوک ہے پنجاب حکومت ٹیچرز کے ساتھ ظالمانہ رویہ ترک کرئے ۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے دوسرے صوبوں میں ٹیچرز کا پے سکیل 14 ، پنجاب میں سکیل 9 امتیازی سلوک ہے ،اساتذہ قوم کے معمار ،جنہیں حکومت بھکاری بنانے پر تل گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی مہذب معاشرے میں اساتذہ کا احترام جزو لازم ہے ،ہم حکومتی ناانصافی اور اساتذہ کے ساتھ ظالمانہ رویہ کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ ( نیشنل نیوز ایڈیٹر۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) کمالیہ تھانہ سٹی پولیس کا آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، مذید 2اور دوکاندار گرفتار۔ مقدمات کا اندراج ۔مذید کریک ڈاؤن جاری، تفصیل کے تھانہ سٹی پولیس کیے ایس ایچ او کی سربراہی میں شب برآت پر آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری تھا کہ گھنٹہ گھر صدر بازار سے محمد شہباز اپنی دوکان طارق جنرل سٹور پر آتش بازی پٹاخے فروخت کر رہا تھا جبکہ دوسرے واقع میں محمد پرویز اپنی دوکان گھنٹہ گھر پرویز جنرل سٹور پر آتش بازی پٹاخے فروخت کر رہا تھا جس پر پولیس نے مخبر کی اطلاع پر دونوں دوکانوں پر ریڈ کر کے محمد شہباز سے پٹاخے 2عدد پیٹیاں اور رقم مبلغ7290روپے جبکہ محمد پرویز سے پٹاخے 3 عدد پیٹیاں اور رقم مبلغ 1150روپے اپنے قبضہ میں لے لیں۔ اور دونوں کے خلاف دفعہ285/286ت پ کے تحت الگ الگ مقدمات کا اندراج کر لیا اور ملزمان کو حوالات میں بند کر دیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ ( نیشنل نیوز ایڈیٹر۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) ڈی ایس پی سرکل مہر محمد سعید نے کہا ہے کہ شب برات پر کسی کو آتش بازی نہیں کرنے دی جائیگی آتش بازی کا سامان تیار کرنا اور فروخت کرناقانوناّ جرم ہے لہٰذا اگر کوئی شخص آتشبازی کا سامان تیار کرتا ہوا یا فروخت کرتا پایاگیاتو سخت کا رروائی ہو گی۔ والدین بھی اپنے بچوّں کو سامان آتش بازی خریدنے کے لئے پیسے مت دیں

128 total views, 11 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *