ٹیکنیکل تعلیم کے حصول میں ترقی کا راز مضمر ہے۔عابد اسلم شانی

پروفیشنل تعلیم بے روزگاری کے خاتمے اور ملکی ترقی کے لئے نہایت ہی لازم و ملزوم ہے۔ رابعہ سونیا
کمالیہ ، (بیوروچیف۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) کمالیہ رائل انسٹیٹوٹ آف سائنسز اینڈلاء کالج کے پرنسپل ملک عابد اسلم شانی نے کالج ہذا میں سروینگ کلاسز کے اجراء کے موقع پر طلبہ سٹاف اور جملہ DAEکے انسٹرکٹرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاشبہ اس پروگرام کا اجراء علاقہ کے طلباء اور ان کے والدین کے لئے ایک نہایت ہی محتسن اقدام ہے۔ کیونکہ کسی قوم کی ترقی اور خوشحالی کا دارو مدار موجودہ جدید ٹیکنالوجی اور اس کے حصول پر منحصر ہے۔ آج چائنہ اور جاپان سمیت جن ممالک نے ترقی کی ہے بلاشبہ ان کی ترقی کا انحصار ٹیکنیکل تعلیم کے حصول اور ان پر عملی طور پر کاربند ہونے میں مضمر ہے۔ ٹیکنالوجی یہاں ترقی اور آسودگی لاتی ہے وہاں پر بے روزگاری کا خاتمہ کرتی ہے اور حصول روزگار کے مواقع بھی مہیا کرتی ہے۔ طلبہ کے ذہنی اضطراب اور ان میں پائی جانے والی بے چینی کے ساتھ مالی حالات کو بہتر کرنے ،اقوام کی خوشحالی ،ٹیکنیکل تعلیم کے حصول اور اس کے ثمرات میں پنہاں ہے۔ اس موقع پر DAEانسٹرکٹر مس رابعہ سونیا نے کہا کہ پروفیشنل تعلیم بے روزگاری کے خاتمے اور ملکی ترقی کے لئے نہایت ہی لازم و ملزوم ہے۔ اور آنے والے دنوں کے لئے خوشحالی اور امن اور غربت کے خاتمے اور روشن مستقبل کی آئنہ دار ہے۔ پروفیسر عماد ناظر نے کہا کہ موجودہ حالات میں لڑکوں کی نسبت لڑکیاں زیادہ قابل قدر ٹیلنٹ ہولڈر ہیں۔ اور وہ زیادہ سے زیادہ ترقی کی خواہاں ہیں۔ اور ترقی کے میدان میں خود کو متعدد مرتبہ لا کر اپنا لوہا منوا چکی ہیں۔ آخر میں مہمان خصوصی گولڈ میڈلیسٹ ڈیزائن انجنئیر محمد عاد ل نے کہا کہ انشاء اللہ ٹیکنیکل تعلیم سے ملک میں موجودہ غربت کی لکیر سے بہت جلد اس کا گراف بلند ہو جائے گا۔ اور آنے والے دنوں میں انجنئیرنگ کی تعلیم سے نہ صرف شرح خواندگی میں اضافہ کے ساتھ فنی اقدار کی ترویج سے ملک بہت جلد ترقی کی جانب راست قدم ہو جائے گا۔ تقریب میں تحریک TVکے نیشنل نیوز ایڈیٹر ڈاکٹر غلام مرتضیٰ مہمانِ خصوصی تھے۔ تقریب میں رائل انسٹیٹوٹ آف سائنسز اینڈلاء کالج کے طلبہ ، اور دیگرمعززین شہرنے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

72 total views, 6 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *