پاک فوج اپنے دفاع سے واقف، بھارت کو کسی بھی مہم جوئی کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا : ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی ( نیشنل نیوز ایڈیٹر۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارت لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی سے باز رہے، پاک فوج اپنے دفاع سے پوری طرح واقف ہے، بھارت کو کسی بھی مہم جوئی کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) سے جاری ایک بیان میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارت لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب شہری آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے۔ بھارت سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے، بھارتی فوج کی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ اس مہم جوئی کے نتائج غیر ارادی ہوں گے بھارت نتائج بھگتنے کے لئے تیار رہے۔

واضح رہے کہ آج چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا تھا ،جہاں انہیں لائن آف کنٹرول کی تازہ ترین صورت حال پر بریفنگ دی گئی تھی۔ اس موقع پر انہوں نے ملک کے دفاع کے لئے بھرپور کارکردگی دکھانے والے پاک فوج کے جوانوں کے حوصلے اور جذبے کو خراج تحسین پیش کیا

65 total views, 3 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *