وزیراعظم سے ایئرچیف مارشل کی ملاقات،پاک فضائیہ کی تمام ضروریات کو پورا کیا جائے گا:نواز شریف کی یقین دہانی

اسلام آباد ( نیشنل نیوز ایڈیٹر۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) وزیراعظم سے پاک فضائیہ کے سربراہ نے ملاقات کی ہے اور اس موقع پر وزیراعظم نےیقین دہانی کرائی کہ پاک فضائیہ کی تمام ضروریات کو پورا کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان نے وزیراعظم ہاﺅس میں ملاقات کی جس میں ایئرفورس کے پیشہ وارانہ امور اور آپریشنل تیاریوں سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔

سہیل امان سے ملاقات کے دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان ایئرفورس سرحدوں کی حفاظت کیلئے بہترین خدمات سرانجام دے رہی ہے اور دہشتگردی کیخلاف جاری آپریشن میں فضائیہ کاکردار کلیدی اور قابل ستائش ہے جبکہ سربراہ پاک فضائیہ نے آپریشنل تیاریوں کے حوالے سے وزیراعظم کو بریفنگ بھی دی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ،ڈی جی آئی ایس آئی نے بھی ملاقات کی تھی جوکہ ڈیڑھ گھنٹہ تک جاری رہی تھی۔

106 total views, 10 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *