وزیراعظم نواز شریف آج چاروں وزرا اعلیٰ کے ساتھ چین جارہے ہیں۔

اسلام آباد ( نیشنل نیوز ایڈیٹر۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) وزیر اعظم نوازشریف آج 6 روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ ہونگے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم پاکستان نوازشریف چینی صدر شی جن پنگ کی دعوت پر آج چین جائیں گے، چاروں صوبوں کے وزراءاعلیٰ اور اہم وفاقی وزراءبھی شامل وزیرا عظم کے ہمراہ ہونگے۔ وزیر اعظم 14 اور 15مئی کو بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے عالمی تعاون کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ فورم میں 27ممالک کے سربراہان مملکت شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم نوازشریف کے دورہ حکومت میں یہ پہلا موقع ہے کہ چین کے دورے پر انکے ہمراہ چاروں صوبوں کے وزراء اعلیٰ بھی جا رہے ہیں۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز بھی وفد کے ہمراہ ہونگے۔

فورم کا مقصد مساوی کا میابی کے اصول کے تحت مشترکہ ترقی کو فروغ دینا ہے۔ فورم میں لیڈروں کا راﺅنڈ ٹیبل اور اعلی سطحی ڈ ائیلاگ بھی ہو گا۔ نواز شریف ڈائیلاگ کے اجلاس اور راﺅنڈ ٹیبل سے خطاب کریں گے، اجلاس کے اختتام پر ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جا ئے گا۔ نواز شریف چینی صدر اور وزیراعظم سے ملاقات کر کے دو طرفہ امور پر بات چیت کریں گے۔ سی پیک سے متعلق کئی پراجیکٹس کے ایم او یوز اور معاہدوں پر دستخط کئے جانے کا بھی امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرا عظم نوازشریف بیجنگ میں چینی سرمایہ کاروں سے ملاقات بھی کریں گے اور انہیں پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بریف کیا جائے گا۔ وزیر اعظم ہانگ کانگ کا بھی دورہ کریں گے۔

56 total views, 12 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *