تحریک انصاف کا آج سرگودھا میں سیاسی قوت کا مظاہرہ!۔

سرگودھا ( نیشنل نیوز ایڈیٹر۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) پاکستان تحریک انصاف آج سرگودھا میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کریگی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف آج سرگودھا میں جلسے کریگی جس سے عمران خان اور پارٹی کے دیگر رہنما خطاب کریں گے ۔جلسے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جلسے سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد بھی خطاب کریں گے ، جلسہ گاہ میں ساﺅنڈ سسٹم پہنچا دیا گیا ہے جبکہ کرسیاں بھی لگائی جا رہی ہیں ۔ جلسہ میں عوام کی بڑی تعداد کی شرکت کی توقع ہے۔
ڈی پی اوسرگودھا کا کہنا ہے کہ جلسے کی نگرانی کیلئے 8 سو پولیس اہلکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے جبکہ ایلیٹ فورس کے جوان بھی سیکیورٹی پر مامور ہونگے۔

92 total views, 7 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *